GALAXY IN URDU LANGUAGE Thursday, June 18, 2009

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

کہکشاں (انگریزی: Galaxy) اصل میں ایک نہایت بڑا کائناتی جسم ہوتا ہے جو کہ ثقلی بندھن میں مربوط مختلف اجسام ، جیسے ستاروں، بین النجمی واسطہ اور تاریک مادے پر مشتمل ہوتی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نجوم نے کہکشاں کو کائنات کے جزیروں سے تشبیہ دی ہے۔ بالفاظ دیگر یہ ستاروں کا ایک ایسا نظام ہوتا ہے جس میں کئی مختلف نظام شمسی ہو سکتے ہیں۔ ہئیت دانوں کا اندازہ ہے کی اس میں ایک کروڑ ستاروں تک کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ اینڈرومیڈا ہمارے سے قریب ترین کہکشاں ہے۔ یہ بیس لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ن ج س 4414 ایک کہکشاں ہے جوکہ زمین سے 56000 نوری سال کے فاصلے پر ہے

جنوری 1971 میں کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ماہرین ہئیت نے دو نئے کہکشاں دریافت کی تھیں۔ ان کی موجودگی کا اب تک پتہ نہیں چلایا جا سکا کی ان کے راستے میں دودھیا کہکشائوں کا ایک جھرمٹ حائل تھا۔ زمین سے ان کا فاصلہ 9 لاکھ نوری سال ہے۔


1989 کو امریکہ کے ماہرین فلکیات نے ہائیڈروجن کا بنا ہوا عظیم بادل دریافت کیا تھا جو کہ کہکشاں بننے کے آخری مراحل میں تھا۔ اس دریافت سے یہ پتہ چلا ہے کہ کائنات میں مادے کا تغیر موجود ہے اور کہکشائیں بننے کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔


اس سے یہ نظریہ بھی غلط ثابت ہوتا ہے کہ کائنات روز ازل سے مکمل ہے۔ بلکہ یہ عمل ہر لمحہ جاری ہے۔

0 comments: